خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کووڈ-19: کرونا کیسز میں کمی آتے ہی یو اے ای نے پروازوں، اسکولوں میں ماسک کے قوانین میں نرمی کردی۔

خلیج اردو: دن بدن کرونا کیسز کی تشخیص اور گزشتہ 3 ماہ میں وائرس کیوجہ سے ہونیوالی اموات میں کمی آنے سے متحدہ عرب امارات میں صحت حکام نے کووڈ حفاظتی قواعد میں نرمی کردی ہے۔ نئے قوانین کا اطلاق بدھ 28 ستمبر سے ہوگا۔

ایک حکومتی ترجمان نے پیر کو ورچوئل بریفنگ میں اعلان کیا کہ زیادہ تر علاقوں میں ماسک کو اختیاری کر دیا گیا ہے۔

پروازوں کے اندر ماسک پہننا اب لازمی نہیں، لیکن ایئر لائنز اگر ضروری سمجھیں تو اس اصول کو نافذ کرسکتی ہیں۔ اسطرح اسکولوں میں بھی ماسک لازمی نہیں ہیں۔

تاہم، صحت مراکز، مساجد اور عوامی ٹرانسپورٹ کے اندر ماسک لازمی ہیں۔ تمام فوڈ سروس پرووائڈرز، کوویڈ کے مریض اور مشتبہ کیسز کو ماسک پہننا ہوگا۔

نمازیوں کے لیے آپس میں درمیانی جگہ چھوڑنے کی لازمی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب دسمبر 2019 میں عالمی ادارہ صحت کو پہلا کووڈ 19 کیس رپورٹ ہونے کے بعد دنیا وائرس تشخیص کا 1,000 واں دن منا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 کے انفیکشن میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ اس ماہ ستمبر کا آغاز تقریباً 500 روزانہ کیسز کے ساتھ ہوا، لیکن مہینے کی 26 تاریخ تک یہ تعداد کم ہو کر 300 تک رہ گئی جو ایک اہم پیش رفت ہے، جیسا کہ اگست میں تقریباً 1,100 اور جولائی میں تقریباً 1,800 کیسز میں زہادتی کی شرح دیکھی گئی۔

اس سال جنوری میں روزانہ 3,000 سے زیادہ انفیکشن کیسز رپورٹ ہونے اور 300 تک مستحکم ہونے سے پہلے، اپریل میں کیسز 200 سے نیچے آ گئے تھے۔ تاہم، جون میں کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہوا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button