متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے مساجد اور دیگر عباد گاہوں میں کرونا کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کر دی

خلیج اردو

دبئی : متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مساجد اور عبادگاہوں میں لاگو کی گئی پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔ اس حوالے سے بدھ کے روز حکام نے اعلان کیا ہے کہ اب مساجد میں نماز پڑھنے والوں کو ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔

 

نیشنل کرائسس اینڈ ایمرجنسی منجمنٹ اتھارٹی کے سرکاری ترجمان ڈاکتڑ سیف الدھیرتی کا کہنا ہے کہ کرونا کی صورت حال کا باغور جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے لازمی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور جہاں بھی بہتری آرہی ہو تو پابندیوں میں آسانی کی جائے گی۔

 

کرائسی کمیٹی نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ تمام سرگرمیوں کے حوالے سے ایسا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پابندیوں کو ختم کیا جائے گا۔ تفریح ، سیاحت اور دیگر تسکین سے متعلق اداروں میں کی گئیں پابندیوں کو کم کیا جائے گا۔

 

اس حوالے سے شاپنگ سنٹرز اور ٹرانسپورٹیشن میں پابندیاں ختم ہوں گی اور فروری کے وسط تک یہ پابندیاں ختم کرکے ان سرمرگیوں کو سو فیصد صلاحیت پر چلایا جائے گا۔

SOURCE : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button