متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کے منفرد ماڈل کو اپنایا گیا ہے۔

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر نورا الغیثی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے نمایاں ماڈل کو اپنائے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے بہترین ٹیسٹنگ پروٹوکول کو ڈیویلپ کیا گیا ہے۔

وباء کے حوالے سے یو اے ای کے میڈیا بریفنگ کے دوران الغیثی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ملک کو ایک مثال کے طور پر لے جارہی ہے۔

الغیثی نے عوام پر زور دیا کہ وہ قومی کوششوں کے ساتھ تعاون کریں اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیس ماسک پہن کر، باقاعدگی سے صفائی ستھرائی اور بھیڑ والے علاقوں سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں نے کرونا بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان سب نے کمیونٹی کی صحت اور حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ایک مشترکہ مقصد حاصل کرنے کیلئے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا۔

ملک نے انفیکشن کو کم کرنے اور معلومات کا تجزیہ کرنے، مریضوں کی نگرانی میں طبی اور نرسنگ اہلکاروں کی مدد کیلئے مصنوعی ذہانت اے آئی کے استعمال کو مزید تقویت دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک میں پچھلے ہفتوں اور مہینوں کے مقابلے میں انفیکشن کی شرح میں اضافے کی روشنی میں ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ملک کے تمام اسپتالوں میں صحت اور طبی صورتحال مستحکم ہے۔ اسپتال اور آئی سی یو کے 55 فیصد سے زیادہ بستر خالی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں داخل ہونے کی شرح 3 فیصد سے کم ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button