متحدہ عرب امارات

سی وی میں ویکسینشن اسٹیٹس ڈالنے کا نیا ٹرینڈ مقبول ہورہا ہے

خلیج اردو
03 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں نوکری کی تلاش میں آنے والے افراد رضاکارانہ طور پر اپنی سی وی میں ویکسینشن اسٹیٹس لکھ رہے ہیں۔

اگرچہ یہ لازمی نہیں کہ متحدہ عرب امارات میں ویکسین کرائی جائے اور لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے فائدے اور حکومت پر اعتماد کو دیکھتے ہوئے کرونا ویکسین لگوارہے ہیں اور اس حوالے سے سرکاری و غیر سرکاری ادارے اپنے ملازمین کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔

ایچ آر ایگزیکٹیوز کا کہنا ہے کہ اگرچہ آجر امیدواروں پر زور نہیں دیتے کہ وہ سی وی پر اپنے ویکسینشن کا اسٹیٹس لکھیں لیکن وہ یہ جاننا ضرور چاہتے ہیں کہ آیا وہ ویکسین شدہ ہیں یا نہیں۔

متحدہ عرب امارات دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین لگوانے والا ملک ہے جہاں وزارت صحت اور روک تھام کے مطابق ملک میں 18 ملین افراد کو کرونا کے خلاف ویکسین دی جا چکی ہے۔ وہ سو افراد کے مقابلے میں 182 افراد کو ویکسین لگوا چکے ہیں۔

ایسے میں جہاں 85 فیصد افراد ملک میں ویکسین لگواچکے ہیں، کمپنیوں کی منجمنٹ ویکسین شدہ ملازمین کو ہی نوکری دینے میں عافیت سمجھتے ہیں تاکہ دیگر پریشانیوں سے بچا جا سکے تاہم کسی کو اس وجہ سے نوکری کیلئے رد نہیں کیا جاتا کہ انہوں نے ویکسین نہیں لگوائے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button