خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اپنے رہاَئشیوں کو کووڈ ۱۹ کیخلاف مکمل طور پر 100% ویکسینٹڈ کرنیوالا ملک بن چکا ہے۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے قومی کوویڈ 19 ویکسینیشن مہم کا مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ہے اور ملک میں ٹارگٹ گروپس کی 100 فیصد ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے۔

مہم کا مقصد ویکسین کی قسم کے مطابق مخصوص عمر کے گروپوں کے فرنٹ لائنرز، رضاکاروں، اور کمیونٹی کے ممبران، بزرگوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد جو ویکسین لگا سکتے ہیں، انکو ویکسین اور حفاظتی ٹیکے لگانا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے، وزارت صحت اور روک تھام کے ذریعے، معاشرے کے تمام اراکین کو کووِڈ 19 کی ویکسین فراہم کرنے کے لیے کام کیا تاکہ "افراد کے لیے ویکسینیشن اور امیونائزیشن” کے نتیجے میں حاصل شدہ استثنیٰ تک پہنچا جا سکے، اور نتیجتا ملک میں کیسز کی تعداد میں کمی اور وائرس کا پھیلاؤ کنٹرول کیا جاسکے۔

یہ مطلوبہ تناسب معاشرے کے تمام ارکان کے لیے تمام مراکز صحت میں ویکسین فراہم کرکے حاصل کیا گیا، اس کے علاوہ بوسٹر ڈوزز اور مختلف قسم کی منظور شدہ ویکسینز نے وائرس سے لڑنے میں اپنی کارکردگی کو ثابت کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button