متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

یو اے ای میں کورونا کے یومیہ کیسز میں 62 فیصد کمی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب  امارات میں اس سال جنوری کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد میں 62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری کو 1856 کیس ریکارڈ کیا گئے تھے جو کہ 15 جنوری تک بڑھ کے 3407 ہوگئے۔ اور 28 جنوری کو پورے مہینے میں سب زیادہ 3966 کیسز ریکارڈ کیےگئے۔ اس کے برعکس 8 ماہ بعد 24 اگست کو یومیہ کیسز 1 ہزار سے کم ریکارڈکیے گئے۔ اور یومیہ کیسز گزشتہ 8 دنوں سے مسلسل 1 ہزار سے کم ریکارڈ  کیے جا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی کا کریڈٹ یو اے ای ویکسینیشن مہم اور بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹوں کی  مہم کو جاتا ہے۔ چونکہ 31 اگست تک یو اے ای کے 87 فیصد رہائشی کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔ جبکہ 76 اشاریہ 12 فیصد افراد مکمل طور پر ویکسین لگوا چکےہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رہائشیوں کو کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹ لگائے جانے سے بھی کورونا کی بیماری کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کیونکہ بوسٹر شاٹ کورونا کے خلاف قوت مدافعت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

مزید برآں، کورونا کیسز کی کمی کی ایک بڑی وجہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم بھی ہے۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ سے اب تک جتنی سرکاری تعطیلات آئیں ان میں سے صرف اس سال عید الضحیٰ کی تعطیلات کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔ اس سے پہلے نئے سال کی تعطیلات اور عیدالفطر کی تعطیلات کے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ  ہوا تھا۔

مزید برآں، ڈاکٹر فریدہ نے والدین کو ترغیب دی کہ وہ اپنے بچوں کو جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں چونکہ کورونا ویکسین اب تمام عمر کے افراد کے لیے دستیاب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یواے ای نیو نارمل حالات میں داخل ہو چکا ہے۔ ہمارے دفاتر میں عملا واپس آگیاہے اور طلباء اسکولوں میں واپس آگئے ہیں۔ لہذا اس وقت کورونا ایس او پیز جیسا کہ ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا جیسے قواعد پر سختی سے عمل جاری رکھنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button