متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگئے

خلیج اردو
دبئی : کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔ حکام نے بدھ کے روز ملک میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متائثرہ مریض ایک افریقی ملک سے آیا تھا اور وہ اپنی حتمی منزل کیلئے متحدہ عرب امارات سے گزر رہا تھا۔ حکام نے مزید کہا کہ مریض کو منظور شدہ قومی پروٹوکول کے مطابق کرونا وائرس ویکسین دی گئی تھی۔

ادھر سعودی عرب نے بھی بدھ کے روز مملکت میں اومیکرون وائرس کے پہلے کیس کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ کیلیفورنیا میں ایک شخص جس کو کرونا وائرس کے خلاف ویکسین لگائی گئی تھی ،امریکہ میں پہلا شخص بن گیا جس میں اومیکرون کی مختلف حالتوں کی شناخت ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ کورونا وائرس کی بیماری کی تازہ ترین قسم کا نام اومیکرون رکھا گیا ہے اور اسے پہلی بار جنوبی افریقہ میں صحت ماہرین اور محققین نے دریافت کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے کوویڈ 19 کی مختلف اقسام کے پھیلاؤ پر تشویش کو مدنظر رکھ کر 7 ممالک سے آنے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ ان سفری پابندی کا اطلاق پیر 29 نومبر سے ہو چکا ہے۔

Source : ٓGulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button