متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے مزید تین ممالک سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل اتھارٹی فار ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے لائبیریا ، سیرا لیون اور نمیبیا سے آنے والے مسافروں کے یو اے ای میں داخلے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نئی پابندیوں کا اطلاق قومی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی تمام پروازوں کے ساتھ ساتھ ان ممالک سے آنے والے ٹرانزٹ مسافروں پر بھی ہوگا۔

حکام کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ نئی  پابندیوں کا اطلاق 21 جون 2021 بروز پیر کورات 12 بجے ہوگا ۔

جبکہ ان ممالک سے ہو کر یو اے ای آنے والی ٹرانزٹ پروازوں اور ان ممالک کی طرف جانے والی پروازیں ان پابندیوں سے متاثر نہیں ہوں گیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button