متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے 7 ممالک سے مسافروں کا ملک میں داخلہ بند کر دیا

خلیج اردو
25 نومبر 2021
دبئی :متحدہ عرب امارات نے جمعہ کو ملک میں 7 افریقی ممالک سے مسافروں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔ یہ کرونا وائرس کے نئی قسم کے سلسلے میں پابندی عائد کی گئی ہے۔

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل اتھارٹی برائے ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے تمام پروازوں میں جنوبی افریقہ، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی، زمبابوے، بوٹسوانا اور موزمبیق کے مسافروں کے ساتھ ساتھ ان سے آنے والے ٹرانزٹ مسافروں کیلئے داخلے کی اجازت معطل کرنے کا اعلان کیا۔ . اس حوالے سے سفری معطلی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔

اس میں ان مسافروں کے داخل ہونے پر بھی پابندی ہوگی جو متحدہ عرب امارات آنے سے پہلے 14 دن کی مدت کے دوران ان ممالک میں رہے تھے۔ یہ وضاحت کی گئی ہے کہ فضائی پروازوں کو متحدہ عرب امارات سے ان ممالک تک مسافروں کو لے جانے کی اجازت ہوگی۔

سرکاری وفود اور متحدہ عرب امارات کے شہری، متحدہ عرب امارات اور ان ممالک کے درمیان منظور شدہ سفارتی مشن اور گولڈن ویزا رکھنے والوں کو معطلی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

جن افراد کو استثنیٰ دیا گیا ہے وہ حتیاطی اقدامات کرنے کے پابند ہوں گے۔ ان اقدامات میں 48 گھنٹوں کے اندر پری پی سی آر ٹیسٹ اور روانگی کے وقت سے چھ گھنٹے کے اندر ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر شامل ہیں۔

ملک آنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہریوں، سفارت کاروں اور گولڈن ویزا رکھنے والوں کو 10 دن کے قرنطینہ پر عمل کرنے اور ملک میں داخل ہونے کے نویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی بھی ضرورت ہے۔

سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ان ممالک کے مسافر جو دوسرے ممالک کے راستے یو اے ای آتے ہیں ، ان کیلئے لازمی ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں 14 دن گزاریں۔

نئی ایڈوئزری میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو جنوبی افریقہ، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواٹینی، زمبابوے، بوٹسوانا اور موزمبیق کا سفر کرنے سے بھی روکا گیا ہے۔ سرکاری وفود، ہنگامی طبی معاملات اور مطالعاتی مشن کے وفود کو اس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

اتھارٹی نے فیصلے سے متاثرہ تمام مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی پروازوں میں ردوبدل اور شیڈول کیلئے ایئر لائنز سے رابطہ کریں ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button