متحدہ عرب امارات

اگر کوئی شخص کرونا وائرس سے متائثرہ مریض سے قریب رابطے میں رہے تو ایسے افراد کیلئے حکام نے کیا رولز اپڈیٹ کیے ہیں؟

خلیج اردو

ابوظبہی : نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے اپنے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر کرونا وائرس سے متعلق رولز اپڈیٹ کیے ہیں۔

 

یہ اپڈیٹ ان افراد کیلئے ہیں جو کرونا وائرس سے متائثرہ مریضوں کے قریبے رابطے میں رہتے ہیں۔ ان افراد کیلئے حکام نے تازہ گائیڈلائن جاری کیے ہیں۔

 

حکام نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے متائثرہ مریضوں کے قریب رہنے والے افراد کو پہلے اور ساتویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

 

اگر ایسا شخص جو کسی کرونا سے متائثرہ مریض سے قریبی رابطے میں رہنے کے بعد کسی علامات کو ظاہر نہ کرتا ہو تو اب ٹیسٹ کرانا کی ضرورت ختم کی گئی ہے۔

 

اپڈیٹ کو جمعہ 25 مارچ 2022 سے نافذ کیا گیا ہے۔

یہ اپ ڈیٹ عوامی صحت اور حفاظت کے تحفظ اور معمول پر واپسی کو یقینی بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔

Source: Gulf News

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button