متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کورونا وباء پر تیزی سے قابو پانے والا پہلا ملک بنے گا ، شیخ محمد

خلیج اردو
06 دسمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں 2020 کا اختتام گیٹیکس ٹکنالوجی کے ہفتے کے ساتھ ہوگا ۔ ملک میں 2021 کا آغاز مختلف بڑے منصوبوں اور دیگر بڑے اقدامات سے شروع ہوگا۔

یہ اعلان متحدہ عرب امارات کے صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ انہوں نے آج 06 دسمبر کو گئٹیکس ٹیکنالوجی کے اجراء کے وقت کیا۔ یہ ایونٹ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اس حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں شیخ محمد نے کہا کہ”گٹیکس 2020 میں ٹکنالوجی کا سب سے اہم پروگرام ہوگا . متحدہ عرب امارات کورونا سے صحت یاب ہونے والا دنیا کا تیز ترین ملک ہوگا اور ہمارے اداروں نے ان کی موافقت کی صلاحیت کا ثبوت دیا ہے۔” اپنے 10.4 ملین سے زیادہ ٹویٹر فالورز کو یاد دلاتے ہوئے کہ 2021 کو اتحاد کے پچاس سال پورے ہوں گے ، شیخ محمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متحدہ عرب امارات کی سلیوری جوبلی کی خوشی دوسرے سالوں سے بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گائٹیکس ٹیکنالوجی ویک میں 60 ممالک کے 1،200 کمپنیوں شریک ہوں گی۔ ۔ ایونٹ میں 200 اہم ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں اور 350 ماہرین کی میزبانی کی جائے گی جو مصنوعی ذہانت ، اسمارٹ سیٹیز اور تعلیم اور صحت کے مستقبل اور دور دراز کے کام کے مستقبل کے بارے میں بات کریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button