متحدہ عرب امارات

یو کے اور دبئی کے درمیان سے سفر سے متعلق تازہ ترین قواعد و ضوابط جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے یو کے سے سفر کرنے والے اپنے مسافروں کے لیے تازہ قواعد کا اعلان کر دیا۔

ایمریٹس کی جانب سے جاری کردہ سفری شرائط کے مطابق یو کے سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کے پاس کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا ضروی ہے۔ مزید برآں، یہ ٹیسٹ آر ٹی پی سی آر ہونا چاہیے جو روانگی سے قبل 72 گھنٹوں کے اندر کروایا گیا ہو۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ این ایچ ایس کی جانب سے جاری کردہ کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ یو کے سے سفر کے دوران قبول نہیں کیے جائیں گے۔ مزید برآں، اینٹی باڈیز اور ہوم ٹیسٹنگ کٹ کی مدد سے کیے گئے ٹیسٹ بھی دبئی میں قبول نہیں کیے جاتے۔

تاہم، یو کے سے دبئی کا سفر کرنے والے یو اے ای کے رہائشیوں کو روانگی سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانے کی شرط سے رعایت حاصل ہوگی۔ تاہم، دبئی پہنچنے پر انکا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button