متحدہ عرب امارات

ابوظہبی حکام کا کاروباری مراکز کو اپنے ورکرز کے ہر 14 دن بعد پی سی آر ٹیسٹ کروانے کا حکم، جانیے کن ورکرز کو اس پابندی سے چھوٹ حاصل ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے محکمہ برائے معاشی ترقی کی جانب سے تمام کاروباری مراکز کے لیے لازم قرار دیا ہےکہ وہ اپنے ورکرز کے ہر 14 دنوں بعد کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔

ابوظہبی کے اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق اس کاروباری مرکز کو اپنے ملازمین کے ٹیسٹوں کے تمام اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔

مزید برآں، جن وکرز کو یو اے ای میں مفت لگائی جانے والی ویکسین لگائی جا چکی ہے انکا ہر 14 دن بعد کورونا پی سی آر ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا۔

یہ احکامات ابوظہبی کے متعلق حکام کی طرف سے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز کے مطابق ہیں جن کا مقصد کام کی جگہوں پر صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہے۔

محکمے کیجانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق جن کاروباری مراکز کو اپنے ورکرز کے ٹیسٹ کروانے ہوں گے ان میں :

ریستوران اور کیفے،

سپرمارکیٹیں،

گروسری کی دکانیں،

بیکریاں،

قصائی،

سبزی کی دکانیں،

پھلوں کی دکانیں،

مالز اور کمرشل سنٹرز شامل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button