متحدہ عرب امارات

کورونا ویکسین کی وجہ سے دبئی شاپنگ فیسٹول کیلئے شاپنگ کے شوقین حضرات کے اعتماد میں اضافہ ہو گیا

خلیج اردو
18 دسمبر 2020
دبئی : عالمی سطح کا دبئی شاپنگ فیسٹول جاری ہے۔ ایسے میں کورونا وائرس کی اتحاد میں ویکسینیشن کی وجہ سے صارفین کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دبئی شاپنگ فیسٹیول (ڈی ایس ایف) کے آغاز سے قبل متحدہ عرب امارات میں کوویڈ ۔19 کی ویکسین کی آمد خریداروں کے اعتماد کا موجب بنا ہے۔

جمعرات کے روز اپنے آغاز کے پہلے دبئی دبئی شاپنگ فیسٹول ڈی ایس ایف میں شاپنگ کے شوقین افراد کا سیلاب آمڈ آیا۔

دبئی میں رہائش پزید ایک عرب حسن احمد نے کہا کہ میں دبئی میں کورونا ویکسین لینے والے پہلے لوگوں میں شامل ہوں۔ یہ ایک بہت بڑی راحت ہے کیونکہ مجھے شاپنگ فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کے بارے میں زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں بے خاطر شاپنگ کرتا ہوں کیونکہ ویکسین نے مجھے اعتماد دیا ہے۔

خود کو شاپاہولک سمجھنے والے احمد کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی شاپنگ فیسٹیول سے محروم نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ خریداری میرے لئے تھراپی ہے۔ لیکن اس سال وبائی مرض کورونا کی وجہ سے میں کبھی کسی مال میں نہیں گیا۔ اب میں پراعتماد ہوں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے ویکسین مل گئی ہے اور میں آج شاپنگ مالز کا رخ کرنے کیلئے تیار ہوں۔

9 دسمبر کو ، متحدہ عرب امارات نے چینی کمپنی سونوفرم کی کوویڈ 19 ویکسین کی منظوری دی جس کے بارے میں 86 فیصد افادیت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دبئی میں ایک مہینے پر محیط شاپنگ فیسٹول جس میں دنیا بھر سے افراد شامل ہوتے ہیں ، اس سال ایک ہفتے کی تاخیر سے شروع ہوا ہے۔ یہ سال کا وہ حصہ ہےجب دنیا بھر سے سیاحوں کے ساتھ ساتھ رہائشی خریداری کے وقت ڈسکاؤنٹ کا فائدہ اٹھانے کیلئے مالز کا رخ کرتے ہیں۔

اس فیسٹول میں رافل ڈرا ، فیملی تفریح ​​، لائیو محافل موسیقی اور ریٹیل پروموشن شامل ہے۔ فیسٹول کا 26 واں ایڈیشن 30 جنوری 2021 تک جاری رہے گا ۔ جس کے منتظمین نے کہا ہے کہ مالز اور خریداری کے مقامات پر کوویڈ کے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

بہت سے لوگوں نے وبائی مرض کورونا کے دوران آن لائن شاپنگ کا رخ کیا تھا تاہم بہت سے شاپولکس ​​نے اعتراف کیا ہے کہ اصلی مزہ مال کو گھومنے میں ہے۔

ماسٹرکارڈ کے ایک حالیہ مطالعے میں پتا چلا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 73 فیصد صارفین کورونا وائرس سے پہلے آن لائن خریداری کر رہے ہیں۔ ماسٹر کارڈ کے سروے کے مطابق ان خریداری میں صحت کی دیکھ بھال ، ملبوسات اور بینکنگ میں آن لائن سرگرمی کا سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے 73 فیصد سے زیادہ صارفین نے بتایا کہ انہوں نے گروسری کیلئے زیادہ آن لائن خریداری کی ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button