متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں آنے والے سیاحوں کو کوئی بھی کورونا ویکسین نہیں لگائی جا رہی، ابوظہبی حکام کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ سیاحتی یا ویزٹ ویزوں کے حامل افراد کو ابوظہبی میں مفت کورونا ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔

ابوظہبی کے میڈیا آفس کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ "ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ کورونا ویکسین ایکسپائر رہائشی یا انٹری ویزوں کے حامل تمام افراد کے لیے دستیاب ہے تاہم اس میں ویلڈ سیاحتی یا ویزٹ ویزوں کے حامل افراد شامل نہیں ہیں”۔

مزید برآں، یہ اقدام وبا جیسے غیر معمولی حالات میں تمام افراد کی صحت کے تحفظ لیے اٹھایا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button