متحدہ عرب اماراتٹپس

کیا کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی آپ کورونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں عام عوام کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے دو مہمات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

چینی کمپنی سینوفارم کی تیار کردہ ویکسین تمام میڈٰیکل سنٹروں پر دستیاب ہے۔ جبکہ دبئی میں امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کے حوالے سے عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیے ہیں۔ جو کہ درج ذیل ہیں:

کورونا ویکسین لگوانے کے فوائد کیا ہیں؟

جواب: کورونا ویکسین لگوانے سے آپ کے جسم کے اندر وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوگی جو آپ کو وائرس سے محفوظ رکھے گی۔ اور آپکا ویکسین لگوانے آپ کو اور آپ کے اردو گرد موجود دیگر بیمار لوگوں کو بھی محفوظ بنا سکتا ہے۔

کیا کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی کورونا وائرس ہو سکتا ہے؟

جواب: موجودہ تحقیقات کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے کے بعد آپ کو کورونا نہیں ہوسکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیے کہ آپ کے جسم کو قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے ویکسین کی 21 دن یا 28 دن بعد دوسری خوراک لگوانا ضروری ہے۔

کیا کورونا ویکسین کے کوئی مضر اثرات بھی ہیں؟

جواب: ویکسین لگوانے سے کچھ افراد میں بہت عام سے اثرات ہو سکتے ہیں۔ جیساکہ ٹیکہ لگنے کی جگہ پر درد ہونا، بخار ہونا، سردرد ہونا اور تھکاوٹ ہونا، پٹھوں میں درد ہونا۔ اور یہ اثرات بغیر کسی علاج کے ختم ہوجاتے ہیں۔

اور ان اثرات کے ہونے پر آپ کسی قریبی ہسپتال میں اپنا معائنہ کروا سکتے ہیں۔

کن افراد کو یہ ویکسین نہیں لگوانی چاہیے؟

جواب: شدید الرجی میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین، اگلے تین مہینوں میں حاملہ ہونے کی خواہشمند خواتین، اور کورونا کے شدید مریض رہنے والے افراد کو یہ ویکسین نہیں لگوانی چاہیے۔

خیال رہے کہ ویکسین ہر کسی کے لیے لگوانا لازمی نہیں ہے۔ اور 18 سال سے زائد عمر کے افراد رضاکارانہ طور پر یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button