متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 4 دکانیں بند 26 کو وارننگ جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی بلدیہ کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں 4 دکانوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ 29 کو وراننگ جاری کی گئی ہے۔

بند کی جانے والے کاروباری مراکز میں الکرامہ کے علاقے میں واقع 2 شیشہ کیفے اور جبیل علی میں واقع ایک فٹنس سنٹر اور ایک سیلون شامل ہے۔

دبئی بلدیہ کا کہنا ہے کہ شیشہ کیفوں کی جانب سے صحت کے لیے محفوظ طریقوں کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔

دبئی بلدیہ کی جانب سے 2350 معائنے کیے گئے جس کے دوران 4 دکانوں کو بند کرنے کے علاوہ 29 کاروباری مراکز کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ انسپیکشن مہم بلدیہ کے انسپیکٹرز کی جانب سے کی جاتی ہے جس کا مقصد کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button