متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے دو شیشہ کیفے بند کر دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر برج خلیفہ کے علاقے میں واقع دو شیشہ کیفوں سمیت 6 دکانوں کو بند کر دیا گیا۔ دبئی بلدیہ کا کہنا ہے کہ شیشہ کیفوں میں گنجائش سے زیادہ رش تھا۔

شیشہ کیفوں کے علاوہ دبئی بلدیہ نے  البرشہ کے علاقے میں ایک فٹنس سنٹر میں لوگوں کا رش زیادہ ہونے کی وجہ سے فٹنس سنٹر بند کر دیا۔ اور اسٹاف کیجانب سے ماسک نہ لگانے کی وجہ سے متینا کے علاقے میں ایک مساج سنٹر کو بند کر دیا گیا۔

مزید برآں، الجفیلیہ اور الغگایا کے علاقےمیں واقع دو لانڈریوں کو بند کر نے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

دبئی بلدیہ نے انسپیکشن کے رپورٹ میں بتایا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے 2386 دکانوں کو معائنہ کیا گیا جن میں سے 98 فیصد دکانوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جا رہا تھا۔

Source: Khaleej TImes

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button