متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی نے بھارت سمیت سفری سہولیات میں آسانی پیدا کر دی

خلیج اردو
19 جون 2021
دبئی : دبئی میں حکام نے بھارت ، جنوبی ایشیاء اور نائجیریا سے آنے والے مسافروں کیلئے ہفتے کے روز سفری سہولیات میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا اطلاق 23 جون 2021 سے ہوگا۔

بھارت سے آنے والے ان رہائشیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین لگوائے ہوں۔ تمام مسافروں کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ انہوں نے 48 گھنٹے کی ویلڈٹی کے ساتھ کرونا پی سی آر ٹیسٹ کیا ہو۔

صرف کیو آر کوڈڈ پی سی آر ٹیسٹ ریزلٹ کو قبول کیا جائے گا۔ تمام مسافروں کو ایئرپور پر تیز ترین کرونا ٹیسٹ کرفانا ہوگا۔ تمام مسافروں کو تب تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جب تک ان کے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ نہ آیا ہو۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button