متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : متحدہ عرب امارات میں اب کرونا وائرس کیلئے غیر متعلقہ دوائیاں تجویز کرنے کی ضرورت نہیں رہی

خلیج اردو
21 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ہائڈروکسائی کلوروکین کی دوا اب کرونا وائرس کے علاج کیلئے تجویز نہیں کی جائے گی۔ ابوظبہی میں موجود عالمی ادارہ صحت کے پینل پر موجود ڈاکٹر نے کہا ہے۔

شیخ شخوت آؤٹ میڈیکل سٹی کے متعدی امراض کے چیف ڈاکٹر ایمانوئل نوسیتبو نے بتایا کہ تحقیق اور شواہد کی بنیاد پر ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات میں استعمال ہونے والی ہائڈروکسائی کلوروکین کرونا وائرس کی انفیکشن کو نہیں روک سکتی۔

ہائڈروکسائی کلوروکین کی دوا ملیریا کے علاج کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ کرونا وائرس کے ابتدائی پھلاؤ کے وقت اس دوا کو بطور علاج استعمال کیا جاتا رہا ہے۔اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے اسے تجویز نہیں کیا جارہا۔

ڈاکٹر ایمانوئل نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او پینل کے ماہرین کے گروپ نے کرونا وائرس کے خلاف دواؤں کی افادیت کا مطالعہ کیا ہے اور شواہد کی بنا پر غور و خوض کے بعد اپنی سفارشات پیش کیں۔

شواہد کے ساتھ ہونے والی تحقیقی مطالعات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ دوا کرونا وائرس کے مریضوں کے نتائج میں بہتری نہیں لاسکتی اور ممکنہ طور پر نقصان دہ بھی تھی۔

جائزے کے نتائج میں جان بچانے ، اموات کو کم کرنے اور اسپتال میں داخل ہونے سے بچنے یا وینٹیلیٹر یا انتہائی نگہداشت کی شدید صورتحال سے بچنے کیلئےدوائی کی تاثیر شامل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button