متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کی موجودہ لہر ، شیخ محمد نے عوام کی حوصلہ افزائی کیلئے اہم پیغام دے دیا

خلیج اردو
ابوظبہی : کرونا وائرس کی موجودہ لہر اور کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ابوظبہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان میدان میں آگئے اور عوام کو یقین دلایا کہ کرونا کی باقی اقسام کی طرح موجودہ قسم بھی گزر جائے گی۔

انہوں نے ایسے وقت میں یہ بیان دیا جب ملک میں کرونا کیسز کی نئی قسم کی وجہ سے نئے سامنے آمنے والے کیسز میں اضافہ کی وجہ سے انہوں نے متعدد شیخوں کا استقبال سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کیا ہے۔

بدھ کے روز جاری ہونے والے وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا کیسز کی تعداد ایک مرتبہ پھر 2,200 سے تجاوز کر گئی ہے جو اس مہینے پچاس تک کم ہوئیں تھیں۔

انہوں نے ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی یہ بیماروں لہروں کی شکل میں آرہی ہے اور موجودہ لہر با نسبت کم مہلک ہے۔ ہمارے لیے اہم یہ ہے کہ ہم حفاظتی تدابیر اپنائیں اور حوصلہ رکھیں کہ جیسے باقی لہریں گزر گئیں ایسے ہی یہ لہر بھی گزرے گی۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ لاچار افراد کا خیال رکھا جائے جن میں بچے ، بوڑھے شامل ہیں۔ انہوں نے عوام سے ماسک پہننے ، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے جیسے کرونا وائرس کے حفاظتی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔

انہوں نے عوام کو خبردار بھی کیا کہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ہمیں ملنے والے سائنسی شواہد کے مطابق وائرس کی یہ قسم کمزور ہے۔

شیخ محمد نے کہا کہ اگر اللہ نے چاہا تو ہم نے جس انداز میں پچھلے دو سالوں میں وائرس کا مقابلہ کیا ایسے ہی موجودہ لہر سے بھی نمٹ لیں گے۔ تاہم آپ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا اور اپنے خاندان کا خیال رکھیں۔

ملک میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتے ہی حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مختلف اقدامات لیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے مطابق انسانی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ جنوری میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھلیں گے تو کچھ تعلیمی ادارے ابتدائی دو ہفتوں میں انلائن لرننگ میں منتقل ہونگے۔

بارڈر پر ابوظبہی نے نئی بارڈر چکنگ جو ای ڈی ای ڈیوائسز سے ہوتی ہے ، کو دوبارہ سے فعال کیا ہے اور سماجی تقریبات میں صلاحیت کو کم کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button