متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس : آپ ابوظبہی میں اپنا فری بوسٹر شاٹ کہاں سے لگوا سکتے ہیں؟

خلیج اردو
دبئی : ابوظبہی پبلک ہیلتھ سنٹر نے یو اے ای کے رہائشیوں اور شہریوں کو کہاں کرونا وائرس کے بوسٹر شارٹ لگوائے جائیں گے۔

ابوظبہی میڈیا ٓفس نے منگل کو ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ تمام اہل افراد سینوفارم ، فائزر بائیوٹیک کے بوسٹر شارٹ لگوا سکتے ہیں۔ یہ ان افراد کی ویکسینشن ہسٹری پر انحصار کرتا ہے۔

ابوظبہی کے مختص کردہ ویکسینشن سنٹرز میں ویکسین کے بوسٹر شارٹ دستیاب ہیں۔

ابوظبہی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بوسٹر شارٹ انفرادی طور پر لگوائے گئے ویکسین پر منحصر ہے۔

وہ افراد جنہوں نے دو سے تین سینوفارم کے ویکسین لگوائے ہیں، وہ سینوفارم یا فائزر کے بوسٹر شارٹ لگوا سکتے ہیں۔

سینوفارم ویکسین کی دو خوراکیں اور فائزر بائیوٹیککی ایک بوسٹر خوراک: آخری موصول ہونے والی خوراک کے چھ ماہ بعد فائزر بائیوٹیک کی بوسٹر خوراک حاصل کر سکتے ہیں۔

فائزر بائیوٹیک کی دو یا تین خوراکیں : ایک شخص فائزر بائیوٹیک کے بوسٹر ڈوز لگوا سکتا ہے اگر اس نے آخری خوراک چھ مہینے پہلے لی ہو۔

وہ افراد جن کو زیادہ خطرہ ہے : وہ افراد جو زیادہ خطرے سے دوچار ہوں ،ویکسین کی آخری خوراک وصول کرنے کے تین ماہ بعد بوسٹر خوراک حاصل کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button