خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کووڈ اور متحدہ عرب امارات: تعطیلات ختم ہونے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

خلیج اردو: پرائیویٹ ٹیسٹنگ سینٹرز اور ہسپتالوں کے عہدیداروں نے کام کی جگہوں پر سخت ضوابط اور پوسٹ ٹریول ٹیسٹنگ کی مانگ میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔

وی پی ایس ہیلتھ کیئر نے کہا کہ ٹسٹ کرنے والوں میں سے زیادہ تر اپنے آبائی ممالک سے واپس آرہے ہیں، اور 2 جنوری کے بعد سے یہ اضافہ کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔ کچھ لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کے نتائج کا وقت تھوڑا سا بڑھ گیا ہے۔ تاہم، مراکز اور ہسپتال 24 گھنٹے کے اندر رزلٹس فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔

دبئی مرینا میں رہنے والے ایک رہائشی میکس سٹیونسن نے بتایا کہ انہیں یکم جنوری کو دبئی کریک گالف اینڈ یاٹ کلب کے قریب ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ سینٹر کے باہر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے ٹسٹ کرانے کیلئے انتظار کرنا پڑا۔

سٹیونسن نے کہا، "میں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ٹیسٹ کرایا کیونکہ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر میں نے جن تقریبات میں شرکت کی تھی ان میں کافی لوگ شریک تھے۔ آخری بار جب میں نے ٹیسٹ کیا تو اس پورے عمل میں 30 منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگا اور خوش قسمتی سے ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی آئے۔

وی پی ایس ہیلتھ کیئر میں لیبارٹری سروسز کے گروپ ڈائریکٹر میور سبحانی نے تصدیق کی کہ حکومت کے نئے احتیاطی اقدامات کے بعد سے گروپ کی سنٹرلائزڈ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ لیب میں روزانہ کے ٹسٹوں میں دو گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ہیلتھ کیئر گروپ نے یہ بھی کہا کہ وہ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ "صرف برجیل میڈیکل سٹی کی لیب روزانہ 10,000 سے زیادہ ٹیسٹ کر سکتی ہے۔ اب تک، ہم وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے 20 لاکھ ٹیسٹ کر چکے ہیں۔ اس میں عام پی سی آر ٹیسٹ، تیز پی سی آر ٹیسٹ، اور طلباء کے لعاب کے ٹیسٹ شامل ہیں۔” ۔

پیر کے روز، متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے کوویڈ 19 کورونا وائرس کے 2,515 کیسز، 862 صحت یاب اور ایک موت کی اطلاع دی۔ تاہم، 371,384 اضافی ٹیسٹوں کے ذریعے نئے کیسز کا پتہ چلا۔

دبئی انوسٹمنٹ پارک، دبئی میں NMC رائل ہسپتال کے ماہر کلینیکل پیتھالوجی ڈاکٹر نوین تیواری نے بھی کہا کہ گروپ نے RT-PCR ٹیسٹنگ میں اچانک اضافہ دیکھا ہے۔ "گذشتہ دو دنوں میں اس شرح میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی ایک وجہ نئے سال کی تقریبات ہو سکتی ہے۔ انفیکشن کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے، لوگ اپنی صحت کے بارے میں محفوظ رہنا چاہتے ہیں،”

NMC گروپ میں جانچ کرنے والوں میں سے زیادہ تروائٹ کالر کارکن ہیں جیسے اسٹاف انجینئرز، بینک مینیجر، اور نگران سطح کے، جبکہ ان میں سے تقریباً 20 فیصد مسافر ہیں۔

دریں اثنا، سبحانی نے کہا کہ اگرچہ انتظار کا وقت پہلے کے مقابلے بڑھ گیا ہے، لیکن یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ ٹیسٹ 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر تیواری نے کہا کہ NMC ہیلتھ کیئر RT-PCR ٹیسٹوں کی بڑھتی ہوئی مانگ سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے ڈرائیو تھرو اور واک ان سامپلز جمع کرنے کے لیے اضافی عملہ تعینات کر دیا ہے جبکہ موجودہ وقت کے نمونے جمع کرنے کی اوسط 4,500 – 5,000 ٹیسٹوں پر پہنچ گئی ہے۔

محمد بن زاید سٹی ہسپتال کے برین انٹرنیشنل ہسپتال میں ایمرجنسی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر فواد الراحل نے کہا، "آج کل، بہت سے لوگ شاید موسمی فلو کی وجہ سے بیمار ہیں۔ بیرون ملک مقیم مسافر پروٹوکول کے مطابق ٹیسٹ کر رہے ہیں،جبکہ بلیو کالر ورکرزکو بھی ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button