متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 میں داخلہ اب آسان ہوگیا، شرائط میں نرمی کر دی گئی

خلیج اردو
دبئی: کرونا وائرس کے بعد دنیا میں رونما ہونے والے سب سے بڑے ایونٹ ایکسپو 2020 دبئی میں میں اب سیاحوں اور مہمانوں کا جانا آسان ہوگیا۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایکسپو میں جانے کیلئے اب ماسک پہننے کی ضرورت نہیں اور بغیر ماسک پہنے وہ ایکسپو میں داخل ہو سکتے ہیں۔

تاہم اسٹاف کو کہا گیا ہے کہ جہاں رش ہو وہاں وہ خود ماسک پہنے تاکہ کسی بھی خراب صورت حال سے بچا جا سکے۔

مشاہدے میں آیا ہے کہ ایک طرف جہاں اس میگا ایونٹ سے مختلف سیکٹرز سمیت سیاحت کے شعبے کو بحالی ملی ہے وہاں پوری ایونٹ کے دوران صحت اور حفاظت اولین ترجیح رہی ہے۔

پوری سائٹ پر سخت قوانین کے ساتھ۔ 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام ایکسپو میں آنے والوں کو یا تو ویکسینیشن کا ثبوت دینا ہوگا یا پچھلے 72 گھنٹوں کے اندر لیا گیا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ دکھانا ہوگا جبکہ سائٹ پر موجود اقدامات میں سیاحوں، عملے اور شرکاء کیلئے ماسک پہننا، اور کنٹری پویلین اسٹاف کو پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولیات دی گئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے ہفتہ، 26 جنوری کو متحدہ عرب امارات میں کرونا کے احتیاطی اقدامات کے بارے میں اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button