خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ میں تمام طلبہء کو سکول واپسی کے لیے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

خلیج اردو: شارجہ میں 3 جنوری 2022 کو موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکولز، نرسریز اور کالجز دوبارہ کھل جاَئیں گے جس کے بعد شارجہ میں انفرادی طور پردرس و تدریس کا عمل دوبارہ شروع ہو جائیگا-

شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی (SPEA) نے کہا کہ تمام اسکول نافذ کردہ حکومتی کوویڈ حفاظتی اقدامات پرعمل کرنے کے پابند ہونگے

تدریسی عملے اور 12 سال سے زائد عمر کے طلبہء کو کلاسز کے دوبارہ شروع ہونے سے 96 گھنٹے قبل لیے گئے کووِڈ ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

تعلیمی ریگولیٹر نے مزید کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں، صبح کی اسمبلی اور اسکول وزٹس "اگلے نوٹس تک معطل” رہیں گی۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب متحدہ عرب امارات کے حکام نے اعلان کیا کہ تعلیمی اداروں میں کلاسز دوسرے سمسٹر کے پہلے دو ہفتوں تک کے لیے آن لائن ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں، ہر امارات کی اپنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی ہے جو مقامی سطح پر بحران سے نمٹنے کے منصوبے بناتی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CYDuKQPvIej/?utm_source=ig_web_copy_link

ابوظہبی نے ابتدائی دو ہفتوں تک آن لائن لرننگ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جبکہ دبئی کے ایجوکیشن ریگولیٹر کیمظابق پورے امارات کے اسکولوں میں کیمپس لرننگ جاری رہے گی۔

دبئی کے اسکولوں میں، پہلے دو ہفتوں کے لیے، گروپ کلاسز، غیر نصابی سرگرمیاں اور اسکول ٹرپس معطل رہیں گی جبکہ اس دوران کینٹینیں بھی بند رہیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button