متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس : مساجد اور عبادت گاہوں میں ضوابط میں نرمی پیدا کر دی گئی ہے

خلیج اردو

دبئی:نیشنل اتھارٹی برائے انرجی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ نے نماز اور دیگر عبادتوں کیلئے اوقات اور ضوابط کو کرونا سے پہلے کی صورت حال کے مطابق کردیا ہے۔ اس کا اطلاق جمعہ سے کر دیا گیا ہے۔

جب یہ یقینی بنایا جائے گا کہ مساجد حفاظتی سٹیریلائزیشن سے گزرا ہے تو ان میں قرآن پاک کی محدود مقدار میں کاپیاں تقسیم ہونگی۔

این سی ای ایم اے نے بتایا ہے کہ مساجد میں نمازیوں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

حکام نے کہا ہے کہ جس ملک کیلئے سفر کرنا مقصود ہو اس کے ضوابط پر عمل کیا جائے گا۔

کھلی فضا میں ماسک پہننے کی ضرورت کو ختم کیا گیا ہے تاہم بند جگہوں پر ماسک پہننے کی ضرورت اب بھی برقرار رکھی جائے گی۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے کہا ہے کہ وسیع اصلاحات متحدہ عرب امارات کی صحت عامہ اور مختلف اہم شعبوں کے درمیان توازن پیدا کرنے اور پائیدار بحالی کے حصول کے لیے قوم کی کوششوں کی حمایت کرنے کی حکمت عملی کے مطابق ہیں۔

 

نئی اصلاحات میں مزید کہا گیا ہے کہ مختلف امارات کو ان کے اپنے قرنطینہ کے ضوابط کی وضاحت کرنے میں بھی لچک دکھائی گئی ہے جس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی بھی شامل ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button