متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس : افواہیں اور غلط معلومات پھیلانے والوں کیلئے ورننگ جاری کر دیا گیا ہے

خلیج اردو
29 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق غلط معلومات اور افواہیں پھیلانے سے ملک میں مختلف سیکٹرز کی جانب سے کرونا کے انسداد کیلئے کی گئی کوششوں کو ذائل کر دے گی۔

نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے منگل کے روز عوام سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی صداقت معلوم کیا کریں۔

اتھارٹی نے کہا کہ ہم تصدیق شدہ اداروں سے معلومات حاصل کرنے پر زور دیتے ہیں جہاں سے غیر مصدقہ خبریں یا افواہیں آنے کا امکان نہیں ہوتا۔

متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس سے متعلق تمام معلومات اور پروٹوکول اپنے آفیشل پلیٹ فارم پر جاری کیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے اس حوالے سے شفافیت اور اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کے رویہ کو قائم رکھا ہے۔

این سی ای ایم اے کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر طاہر الامیری نے سرکاری ذرائع سے معلومات لینے کی ہدایت کی ہے تاکہ غلط معلومات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کرونا وائرس کی صورفت حال کے حوالے سے بتایا کہ یو اے ای ہر ہفتے اس حوالے سے پریس بریفنگ شیئر کرتا ہے۔

ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین لگوانے والا ملک ہے۔ صحت کا سیکٹر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسین عوام کو دیتا ہے جو ہر متعلقہ گروپ کیلئے محفوظ ہیں۔

کرونا ویکسین پر مطالعات اور تحقیق کی نگرانی کیلئے ایک قومی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے قوت مدافعت بڑھانے اور نئی معمول کی زندگی میں واپسی کیلئے ویکسینیشن کی اہمیت کو فروغ دینے کیلئے ایک قومی مہم چلائی۔ پورے ملک میں ویکسی نیشن سینٹرز اور تمام ٹارگٹڈ گروپوں کو مفت ویکسین فراہم کیے گئے۔

ویکسین کے بارے میں تمام معلومات بشمول بوسٹر شاٹس اور ان کو حاصل کرنے کے ذرائع وغیرہ کا اعلان انتہائی شفافیت کے ساتھ ٹیم کے نتائج کے مطابق کیا جاتا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر کوئی باخبر ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی شروع ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر نے متحدہ عرب امارات کی صحت کے بہترین طریقوں پر عمل کرنے والے بڑے پیمانے پر تقریبات کی میزبانی کرنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات سیاحوں کی حفاظت اور تحفظ کی ضمانت کے ساتھ بڑے پیمانے پر عالمی تقریبات کے انتظام کیلئے بالکل تیار ہے۔

ڈاکٹر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حاصل کی گئی کامیابیوں کو برقرار رکھنا اور اس کی حفاظت کرنا ایک قومی ذمہ داری ہے۔ اس مرحلے پر سماجی انضمام ایک نئی عام زندگی میں واپس آنے کیلئے ضروری ہے۔ ہم نے تمام اقدامات ، باقاعدہ جانچ اور ویکسین لگانے کی سفارش کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button