متحدہ عرب امارات

بھارت میں مشہور ٹی وی اینکر کرونا سے ہلاک ہو گیا

خلیج اردو
30 اپریل 2021
نوائیڈہ : ٹی وی جرنلسٹ روحت ساردانہ جمعہ کو حرکت دل بند ہونے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہ کچھ دنوں پہلے کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

41 سالہ روحت سردانہ آج تک ٹی وی میں ایگزیکٹیو ایڈیٹر بھی تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوی ، دو بیٹیوں اور والدین کو چھوڑا ہے۔

کرونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اس حوالے سے آج تک نے ہندی میں ٹویٹ کیا ہے جس سے ان خبروں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے بتایا ہے کہ روحت کی موت نے ہمیں صدمے میں چھوڑ دیا ہے۔ اس دکھ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اس مشکل کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ روحت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہون نے بھارت کی ترقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔

دہلی کے وزیراعلی آرویند کجریوال نے بھی افسردہ الفاظ میں ان کو یاد کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button