متحدہ عرب امارات

اسرائیل میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے بعد ماسک ایک بار پھر لازمی قرار دیا گیا

خلیج اردو
25 جون 2021
تل ابیب : جمعہ سے اسرائیل کی وزارت صحت نے ایک بار پھر سے عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال پر سخت کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنا ہے۔

یہ اضافہ ایسے ملک میں سامنے آیا ہے جہاں اسرائیل نے خود کو کامیاب ویکسینشن پر ممتاز گردانا ہے۔

اسرائیل میں وبائی امراض کے انسداد کیلئے کام کرنے والی ٹاسک فورس کے سربراہ ناچمن آش نے عوامی ریڈیو کو بتایا کہ یہ فیصلہ اس کے بعد کیا گیا جہاں 4 دنوں تک کرونا وائرس کے 100 سے زائد کیسز سامنے آتے رہے۔ جمعرات کو سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 227 ہے۔

15 جون کو اسرائیل نے کامیاب ویکسینشن کے بعد ملک میں ماسک کے استعمال سے اثتثنی دیا تھا تاہم اب اس فیصلے کو واپس لیا گیا ہے۔

ملک میں 5.2 ملین لوگوں کو فائزر بائیوٹیک ویکسین لگوا دی گئی ہے۔

بدھ کے روز اسرائیل نے پہلے سے ہی انفرادی سیاحوں کے داخلے کی اجازت پر پابندی لگائی تھی ۔ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے منگل کے روز اسرائیل میں کورون وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ کے بعد انتباہ جاری کیا تھا۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button