متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: یو اے ای میں گھروں میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ سروس مفت فراہم کرنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی عجمان امارات کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ میں اہم قدم، حکومت نے عوام کو انکے گھروں میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی سروس بلکل مفت فراہم کرنے کے اقدام کا آغاز کر دیا۔

اس مہم کا نام "آپ کی صحت کے لیے ہم آپ کے پاس آئیں گے” رکھا گیا ہے۔ جس کا مقصد اپنے شہریوں اور رہائشیوں کو صحت اور سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔

اس مہم کے دوران مختلف افراد کو انکے گھروں میں صحت کے معائنے کے لیے مفت سروس فراہم کی جائے گی۔ اور اس دوران بوڑھے افراد، موذی امراض میں مبتلا افراد، اور معاشرے کے دیگر کمزور افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

اس مہم کے دوران تربیت یافتہ میڈیکل اسٹاف مختلف رہائشی علاقوں میں جائے گا اور پی سی آر ٹیسٹ کی سروس فراہم کرے گا اور اس اقدام سے ٹیسٹ سنٹروں تک آنے میں درکار وقت میں کمی آئے گی اور عوام کو سہولت میسر آئے گی۔

عجمان کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے عوام سے درخواست کی ہے وہ اسکرینگ ٹیم کے ساتھ تعاؤن کریں اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد فراہم کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button