متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کی قسم اومیکرون : ویکسین بوسٹر سے تحفظ یقینی ہوتا ہے، متحدہ عرب امارات حکام

خلیج اردو 09 دسمبر 2021
دبئی : ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کیلئے کرونا ویکسین لگوانے کی سہولت دستیاب کی ہے تاکہ کرونا کی نئی قسم اومیکرون سے تحفظ کو ممکن بنایا جا سکے۔

بدھ کو ایک بریفنگ کے دوران حکومتی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسانی نے کہا کہ ویکسین کیلئے اہل تمام افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے ویکسین کا بوسٹر شاٹ لیں اور ملک کی جانب سے کرونا اور دیگر وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں ساتھ دیں۔

متحدہ عرب امارات میں مکمل طور پر ویکسین شدہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد اپنی دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد فائزر بائیوٹیک اور سپوتنک بوسٹر شاٹس حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ بوسٹر شارٹ قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں اور کسی فرد کو کرونا کے نئے تناؤ سے بچانے کیلئے پہچانا جاتا ہے۔

فائزر بائیوٹیک نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ فائزر کا بوسٹر شارٹ لیبارٹری ٹیسٹ میں اومیکرون کے خلاف اپنا اثر دکھاتا ہے۔

ڈاکٹر فریدہ نے بتایا کہ پی سی آر ٹیسٹنگ اب بھی کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے بہترین ہے۔ متحدہ عرب امارات تیز ترین پی سی آر ٹیسٹ کا دائرہ کار بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پی سی آر سے کرونا وائرس کی نئی قسم معلوم کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس کے خلاف بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ ان تدابیر میں ماسک پہننا اور ہجوم والی جگہوں میں جانے سے پرہیز کرنا شامل ہے۔

ایسے میں جب دنیا اومیکرون کے حوالے سے سفری پابندیاں عائد کررہی ہیں تو متحدہ عرب امارات نے ایک ایڈوئزری جاری کی ہے جس میں شہریوں اور رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ سفر کرنے سے پہلے متعلقہ ملک کے حوالے سے مراحل اور لوازمات کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

ڈاکٹر فریدہ نے مشورہ دیا کہ وہ افراد جو سفر کرنا چاہتے ہوں یا متحدہ عرب امارات واپس آنا چاہتے ہوں، کیلئے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ ٹیسٹ کو وقت پر کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button