متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنانے کے لیے انسپیکشن، 3 شیشہ کیفے اور ایک لانڈری بند کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری۔

حالیہ انسپیکشن مہم کے دوران 3 شیشہ کیفے اور ایک لانڈری کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر بند کر دیا گیا۔

بند کیے جانے والے شیشہ کیفوں میں سے 2 الطوار میں جبکہ 1 اود میٹھا میں واقع ہے۔

اور بند کی جانے والی لانڈری الممزا کے علاقے میں واقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دبئی بلدیہ نے 204 کاروباری مراکز کا معائنہ کیا جن میں سے 16 کو کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے پر وارننگ بھی جاری کی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں ہی حکام نے کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے انسپیکشن کا عمل تیز کر دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button