متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شیشہ کیفے بند کردیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر حکام نے دو کاروباری مراکز بند کر دیے۔

بند کیے جانے والے مراکز میں دبئی کے اود میٹھا علاقے میں قائم ایک شیشہ کیفے جبکہ نائف کے علاقے میں واقع ایک سیلون شامل ہیں۔ دونوں مراکز کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

کیفے اور سیلون کو جمعرات کے روز دبئی بلدیہ کی جانب سے کی گئی انسپیکشن مہم کے دوران بند کیا گیا۔

مزید برآں، اس انسپیکشن مہم کے دوران بلدیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 8 کاروباری مراکز پر جرمانے عائد کیے جبکہ 15 کو وارننگ جاری کی گئی۔

جعمرات کے روز بلدیہ کی جانب سے 2274 انسپیکشنز کی گئیں جس میں 99 فیصد مراکز کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button