متحدہ عرب امارات

یو اے ای کورونا ایس او پیز: کرکٹ کھیلنے والے 13 افراد پر جرمانے عائد

 

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی شارجہ امارات میں کرکٹ کھیل کر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاورزی کرنے والے 13 افراد پر جرمانے عائد کر دیئے گئے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے افراد شارجہ میں غیر لائسنس شدہ ریتلے میدان میں کرکٹ کھیل رہے تھے اور انہوں نے اس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی۔

شارجہ پولیس کے ایک عہدیدار کا کہنا ہےکہ پیٹرول ٹٰیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو کہ ایسے افراد پر نظر رکھیں گیں جو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر کے دیگر افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کورونا قواعد و ضوابط پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے انسپیکشن کا عمل جاری رکھے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

پولیس عہدیدار نے لوگوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کی درخواست کی اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شکایت 901 پر دیں، پولیس کی حارس سروس یا پھر اس ایمیل ایڈریس پر  [email protected] پر دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button