متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی 149 دکانوں اور 71 افراد پر جرمانے عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ام القواین امارات میں کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 220 کے قریب مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔

ام القواین بلدیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بلدیہ نے کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 149 کاروبائی مراکز پر جرمانے عائد کیے۔

یہ جرمانے مقامی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں کیے گئے ہیں۔

اس مہم کا مقصد حال ہی میں نافذ کیے گئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کو یقینی بنانا ہے، جس کے دوران تمام فٹنس سنٹرو، فیکٹریوں، کار واش، ہوٹلوں، اور دیگر تجارتی مراکز کا معائنہ کیا گیا۔

مزید برآں، اس مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 71 افراد پر بھی جرمانے عائد کیے گئے اور 92 دکانوں کو وارننگ جاری کی گئی۔

حکام کی جانب سے تمام اداروں اور عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button