متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے فائزر بائیوٹیک ویکسین کی پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کیلئے منظوری دیدی

خلیج اردو
یکم نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت اور روک تھام نے فائزر بائیوٹیک ویکسین کی پانچ سال سے گیارہ سال کے بچوں کیلئے منظوری دیدی ہے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ اقدام مختلف کلینیکل مطالعوں اور تجربات جن کو امریکہ فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ سے منظوری کے بعد مقامی انتظامیہ اور مختلف یقینی دہانی کے مراکز نے جانچ پڑتال کے بعد اسے محفوظ ثابت کرنے کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ کلینکل مطالعوں کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے اور پانچ سے گیارہ سال کے بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کیلئے مضبوط ردعمل دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس عمر کے بچوں میں حفاظت کو بڑھانے اور پیچیدہ مرحلوں سے بچانے کیلئے ویکسین کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

وزارت نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ان لوگوں کیلئے امدادی ڈوز فراہم کرنا شروع کر دے گی جنہوں نے فائزر بائیوٹیک اور سپوتنک کی ویکسین لگوائی ہوں۔ دائمی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کیلئے 18 سے 49 سال کی عمر کے تمام افراد جن کو خطرہ زیادہ ہوتا ہے ، کو یہ ڈوز فراہم کیے جائیں گے۔

صحت عامہ کے شعبے کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ڈاکٹر حسین عبدالرحمن الرند نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کا 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کیلئے فائزر بائیوٹیک ویکسین اور دیگر کیلئے سپورٹیو ڈوز لگوانے کا فیصلہ دانشمندانہ قیادت کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔

امریکہ نے جمعہ کو 5 سے 11 سال کے بچوںکیلئے کرونا وائرس کی فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت جاری کی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے جب امریکہ میں چھوٹے بچوں کیلئے کرونا ویکسین کی اجازت دی گئی ہے۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button