متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کم عمر بچوں کیلئے ویکسین کی اجازت ، والدین انہیں محفوظ بنانے کیلئے سرگرم ہو گئے

خلیج اردو
17 مئی 2021
دبئی : بائیوٹیک فائزر ویکسین کا دائرہ کار جب بچوں تک بڑھایا گیا تو اس خبر نے والدین کو ایک نئی امید دلائی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن کیلئے اپوائنٹمنٹ لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

12 سال سے 15 سال کے بچوں کیلئے ویکسین لینے کی تگ ودو میں اضافہ ہوا ہے اور والدین کی کوشش ہے کہ جولائی میں شروع ہونے والے سمر کیمپ سے قبل اپنے بچوں کی ویکسینشن کرائیں۔

ملائشین ماں جس کے دو بچیں ہیں ، عدیلہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ میرا 18 سالہ بیٹا ویکسین لگوا چکا ہے اور اب میں 14 سالہ بیٹی کو ویکسین لگوانے کیلئے پرجوش ہوں۔ وہ واحد بچی ہے جو ہماری فیملی میں ویکسین نہیں لگوا چکی۔ ہم مجموعی طور پر کوشش کررہے ہیں کہ اس وباء کو شکست دیں۔

مختلف مملاک سے تعلق رکھنے والے والدین نے حکام کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں ویکسین کا دائرہ کار 12 سے 15 سال کے بچوں تک کیلئے بڑھایا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں امریکہ میں ویکسین کو 12 سے 15 سال کے بچوں کیلئے بھی دائرہ کار بڑھایا گیا تھا اور اس حوالے سے ٹرائل کا نتیجہ 100 فیصد رہا تھا۔

امریکہ میں فائزر 6 مہینوں سے 11 سال تک کے بچوں کیلئے ویکسین دینے کیلئے ٹرائل کررہی ہے۔ اس سال گرمی کے اختتام تک ان ٹرائل کی کامیابی کی امید کی جارہی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ابتک 11 ملین کرونا ویکسین اپنے شہریون کو لگوائے ہیں۔ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک وہ تمام ان لوگوں کو ویکسین لگوائیں گے جو اس کیلئے طے شدہ اصولوں کے مطابق اہل ہون گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button