متحدہ عرب امارات

خبردار: دبئی ایئر پورٹ پر ایسے ماسک کے استعمال پر پابندی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکام کی جانب سے مسافروں کو ہدایات کی گئی ہے وہ اسکارف، شال یا عربی رومال کو بطور ماسک استعمال نہیں کر سکتے۔  مزید برآں، ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے بھی اپنے مسافروں پلاسٹک ماسک استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کسی بھی قسم کے اسکارف یا شال کو بطور ماسک استعمال کرنے کی بجائے مسافروں سرجیکل ماسک استعمال کرنا ہوگا تاکہ وائرس کے خلاف زیادہ سے زیادہ حفاظت ممکن ہو سکے۔

ایمریٹس کی جانب سے بدھ کے روز ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسافروں کی منزل کو مد نظر رکھتے ہوئے "مخصوص ماسک” استعمال کرنے کی ہدایت کی جا سکتی ہے۔

ایمریٹس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ”مقامی حکومتوں کے قوانین کی وجہ سے دبئی سے جرمنی، فرانس، اور آسٹریا جانے والے مسافروں کو دوران پرواز صرف میڈیکل ماسک استعمال کرنا ہوگا”۔

مزید برآں، دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں داخل ہونے سے بورڈنگ، دوران پرواز اور جہاز سے اترتے وقت تک مسافروں کو کپڑے کا بنا یا میڈٰیکل ماسک پہنے رکھنا ہوگا۔

کن افراد کو ماسک پہننے کی پابندی سے استشنا حاصل ہے؟

6 سال سے کم عمر بچوں بعض بیماریوں کے حامل افراد کو ماسک پہننے کی پانبدی سے چھوٹ حاصل ہے۔

ایمریٹس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ”اگر اپنی صحت کی وجہ سے آپ سفر کے دوران ماسک کا استعمال نہیں کر سکتے تو آپ کو پرواز سے پہلے میڈٰیکل انفارمیشن فارم بھرنا ہوگا”۔

اس بات کا اطلاق درج ذیل بیماریوں میں مبتلا افراد پر ہوتا ہے:

  • الزائمر
  • ڈیمنیشیا
  • ہائیڈرو سیفالس
  • ڈاؤن سنڈروم
  • ڈویلپمنٹ ڈیلے میں مبتلا افراد
  • آٹزم سپیکٹرم کی حالت میں
  • دائمی پلمونری بیماری میں مبتلا افراد
  • دل کے عارضے میں مبتلا افراد
  • سسٹک فیبروسس میں مبتلا افراد
  • اور دمے کے مریضوں کو ماسک نہ پہننے کی اجازت مل سکتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button