متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا ویکسین بوسٹر : اس کیلئے کون اہل ہے ، کب لگوانی چاہیئے اور کونسی ویکسین لگوانی چاہیئے، مکمل تفصیلات جانیئے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نے ایک مرتبہ پھر کرونا ویکسین کے بوسٹر شارٹ کے حوالے سے اہم کو اجاگر کیا ہے اور زور دیا ہے کہ جو بھی اہل افراد ہیں وہ لازمی کرونا ویکسین کا بوسٹر شارٹ لگوائیں۔

حکومتی ترجمان ڈاکٹر نورا الغیطی نے اس بات پر زور دیا کہ کرونا وائرس کی ویکسین اور ان کی بوسٹر خوراکیں انفیکشن، پیچیدگیوں اور اموات کے خطرے کو کم کرنے میں نمایاں طور پر مدد کرتی ہیں۔

انہوں نے عالمی ریسرچ کا حوالہ دے کر بتایا کہ ویکسین کرونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی موثر ہونے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت صحت اور روک تھام نے بوسٹر شارٹ حاصل کرنے سے متعلق ایک گائیڈ جاری کیا ہے۔

سینوفارم :
اگر ابتدائی خوراکیں سینوفارم کی لی گئی ہوں تو سینوفارم کا بوسٹر شارٹ دوسری خوراک کے چھ مہینے بعد لیا جا سکتا ہے۔ اگر ویکسین شدہ شخص کسی مہلک بیماری میں مبتلا ہے یا اس کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے، تو ایسے افراد دوسری خوراک کے تین مہینوں بعد کرونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بوسٹر خوراک آپ اسی کمپنی کا لیں گے یا دیگر کمپنیوں کے بھی لے سکتے ہیں۔

فائزر :
بوسٹر خوراک اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کو دوسری خوراک کے چھ مہینوں بعد منایا۔ سینوفارم کی صورت میں لازمی ہے کہ بوسٹر خوراک بھی اسی برینڈ کی ہو۔

سپوتنک فائیو:
اس کا بوسٹر شارٹ اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک کے چھ مہینے بعد دی جاتی ہے۔ بوسٹر خوراک یا تو اسی کمپنی کا ہو یا پھر کسی دوسری کمپنی کا بھی دیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے وہ قریبی مرکز صحت سے مشورہ لے سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button