متحدہ عرب امارات

یو اے ای: کیا کورونا سے متاثر ہوچکے افراد کو کورونا ویکسین لگوانی چاہیے؟

 

متحدہ عرب امارات میں چینی کمپنی سینوفارم کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو منظور کرنے کے بعد ملک بھر میں عوام لگانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

تاہم، کچھ لوگوں سوال کر رہے ہیں کہ کیا ایک مرتبہ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے افراد کو کورونا ویکسین لگوانی چاہیے یا نہیں؟

اس سوالے کا جواب دیتے ہوئے یو اے ای حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریض شخص کو ویکسین لگوانی چاہیے یا نہیں اس بات کا انحصار بیماری کی شدت پر ہے اور ماہرین کی رائے کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔

مختلف تحقیقات کے حوالہ دیتے ہوئے یواے ای حکومت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر الحمادی کا کہنا تھا کہ جن افراد میں کورونا کے مرض کی شدت معمولی تھی یا جنہیں بلکل علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تو اس بات یہ مطلب ضروری نہیں کہ ایسے افراد کی کورونا کے خلاف مدافعت ہے۔

ڈاکٹر حمادی کا مزید کہنا تھا کہ”زیادہ تر کورونا کے خلاف ایسے افراد میں مناسب مدافعت پیدا ہوجاتی ہے جن کو کورونا کی بیماری شدت سے لاحق ہوئی تھی اور انہیں ہپستال داخل کروانا پڑا تھا”۔

انکاکہنا تھا کہ ایسے افراد میں اس بات کا پتہ چلانے کے لیے آیا ان میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت موجود ہے یا نہیں انکے مدافعتی نظام سے متعلق ٹیسٹ کروانے ہوں گے۔ اور اگر قوت مدافعت سے متعلق ٹیسٹ کے نتائج مثبت آتے ہیں تو انہیں ویکسین کی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر قوت مدافعت کے ٹیسٹ کے نتائج منفی ہیں تو پھر ویکسین لگائی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button