متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین کن طبی مراکز سے لگوائی جا سکتی ہے؟

خلیج اردو آن لائن:

یو اے ای کے عوام کےلیے سب بڑی خوشخبری یہ کہ متحدہ عرب امارات میں چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو عام استعمال کے لیےمنظور کر لیا ہے ابوظہبی کے رہائشیوں کو ویکسین لگوانے کے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

یہ ویکسین چین کی کمپنی سینو فارم کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔ جس کے جولائی میں یو اے ای میں فیز تھری کے ٹرائل شروع کیے گئے تھے۔ جس میں 31 ہزار رضاکاروں نے شرکت کی تھی۔

ان تجربات کے ابتدائی نتائج کے سامنے آنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ ویکسین کورونا کے خلاف 86 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

ویکسین درج ذیل طبی مراکز سے لگوائی جا سکتی ہے:

ان نتائج کے آںے کے بعد یو اے ای حکام کی جانب سے یہ ویکسین عام عوام کو لگانے کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔

ابوظہبی میں یہ ویکسین ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی سیہا کے تمام مراکز، وی پی ایس ہیلتھ کیئر، اور این ایم سی ہسپتال پر موجود ہے۔

دبئی میں رہائشی یہ ویکسین دبئی پارکس  اینڈ ریزارٹ فیلڈ ہپستال سے لگوا سکتے ہیں۔

شارجہ میں یہ ویکسین واست میڈیکل سنٹر سے شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک لگوائی جا سکتی ہے۔

عجمان میں ویکسین لگوانے کے لیے آپ کو صبح 9 سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے اور شام 5 سے رات ساڑھے 8 بجے درمیان ال حمائیدیہ سنٹر جانا ہوگا۔

جبکہ ام القواین اور فجیرہ میں یہ ویکسین بلترتیب البیت میتواہد سنٹر اور مراشید میڈیکل سنٹر پر دستیاب ہے۔

تاہم، ویکسین لگوانے کے خواہشمند افراد کو اپنا اماراتی شناختی کارڈ  اور منسٹری ہیلتھ کارڈ ہمراہ رکھنا ہوگا۔ منسٹری ہیلتھ کارڈ تاشیل ہیلتھ سنٹر سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔  اور ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے 80050 پر کال کریں۔

Source: Khalaej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button