متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : مزید اسپتالوں اور صحت کے مراکز میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ، شہریوں کی لائنیں لگ گئیں

خلیج اردو
14 دسمبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی میں مزید اسپتالوں نے کورونا وائرس سے متعلق کی ویکیسن کی اجازت دیدی جس کیلئے عوام کی قطاریں لگ گئیں ۔ شہری سہولت کیلئے اپنی بارے کا انتظار کرنے لگے۔

این ایم ایچ ہیلتھ کیئر گروپ نے 16 میڈیکل سہولت سنٹر میں سنوفرام ویکسین کوو عوام کیلئے لگانے کی سہولت دی تھی۔ یہ سہولت رویس ، العین اور ابوظبہی میں دی گئی تھی۔ یہ تعداد اب بڑھا دی گئی ہے اور ابوظبہی میں 34 نجی کلینکس میں ویکسینیشن کی سہولت دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے انسداد کے ویکسین لگانے کے خواہشمند رہائشی اتوار کی شام 8 بجے تک محمد بن زید شہر کے برین بین الاقوامی اسپتال میں گئے اور کورونا کے ویکسین لگائے۔

قومی مرکز صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے 16 اسپتالوں اور طبی مراکز میں ویکسینیشن دینے کا پروگرام شروع ہوا ہے۔ لوگوں نے ہماری سنٹرز میں آکر ویکسین لگانا شروع کر دیا ہے اور ہم سب کا خیرمقدم کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ہمارے گروپ میں روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی گنجائش موجود ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر اور ماہر جنرل سرجری ، ڈاکٹر رمزی الشیبہ نے ٹرن آوٹ کو خیرت انگیز اور حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مریضوں سے ویکسین کے بارے میں بھی بہت ساری معلومات اورمثبت ریویو حاصل ہوئے ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سارے شہری اور رہائشی ویکسینیشن میں حصہ لینے کیلئے بے حد بے چین ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم محکمہ صحت – ابوظہبی کی جانب سےے تمام اسپتالوں میں ویکسین دستیاب کرانے میں ان کی عمدہ کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

این ایم سی ہیلتھ کیئر نے ایسے علاقوں اور مخصوص پیشہ ور افراد کو نامزد کیا ہے جنہوں نے خصوصی تربیت حاصل کی ہے۔ این ایم سی کے ترجمان نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ پہلے سے تربیت یافتہ عملہ اور ویکسینیشن سے پہلے کی مشاورت اور کاغذی کاروائیوں کیلئے مختص علاقوں اور اسپتال میں ویکسی نیشن کے بعد ہم نے مانیٹرنگ کیلئے 30 منٹ رکھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں کے کال سینٹر پر کال کرکے تقرریوں کا اندراج کیا جاسکتا ہے۔

این ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیکل برینڈن ڈیوس کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب کامیابی کا جشن منائیں۔ ہم انسانیت کی بھلائی کیلئے جیو کیمیکل مشینری کو کافی حد تک فائدہ مند بنا سکتے ہیں ۔

90 فیصد افادیت کی شرح رکھنے والے یہ ویکسین فرنٹ لائن ورکرز سے لے کر عمر رسیدہ مریضوں اور دیگر مریضوں کی طبی حالتوں میں مبتلا افراد سمیت ہر عمر کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرسکتی ہیں –

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button