متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس سوئمنگ پول میں ایک ساتھ نہانے سے نہیں پھیلتا: نئی تحقیق

دو سال کے بچوں کو ماسک لازمی پہنائے کیونکہ بچے وائرس منتقل کرنے کا سبب بن سکتے ہیں

( خلیج اردو ) کرونا وائرس کے بارے نیا انکشاف ہواہے کہ سوئمنگ پول میں ایک سے زیادہ لوگ ایک ساتھ نہاتے ہو تو کرونا وائرس کا شکار نہیں ہوسکتے مگر یہ لازمی ہے کہ سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے اور سوئمنگ پول سے باہر انے کے فوری بعد ماسک استعمال کیا جائے ۔

نئی تحقیق کے مطابق دو سال کے بچوں کو کرونا وائرس کا زیادہ خطرہ نہیں ہوتا مگر یہ بچے کرونا وائرس کو منتعقل کرنے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا گھر سے نکلتے وقت دو سال کے بچوں کو لازمی ماسک پہنائے ۔

متحدہ عرب امارات حکومت کے نمائندہ ڈاکٹر عمر آل حمادی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دو سال کے بچوں کو بغیر ماسک گھر سے باہر نہ نکالے کیونکہ یہ دوسرے افراد کو بیمار کرسکتے ہیں ۔

ڈاکٹر عمر نے ان لائن بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننے سے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے جبکہ ماسک کرونا وائرس پھیلانے سے بھی روکتا ہے ۔ ڈاکٹر عمر نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس چھینکنے، کانسنے اور براہراست رابطہ کرنے سے متاثر کرسکتا ہے لہذا ماسک پہننے سے اس کے پھیلاو کو روکنے میں مدد ملتی ہے ۔

ڈاکٹر عمر نے کہا کہ اگر کویڈ 19 کا ٹیسٹ منفی بھی آیا ہے تو باہر جاتے وقت اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جس میں ماسک پہننا ،سماجی دوری کا خیال رکھنا شامل ہے ۔

Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button