پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستانی اسٹار آلراونڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

خلیج اردو
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آلراونڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔محمد حفیظ نے 2003 میں زمبابوے کیخلاف ڈیبیو کیا۔2 دہائیوں پر مشتمل کیرئیر میں آلراونڈر نے اپنی ٹیم کیلئے کئی فتوحات حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

محمد حفیظ نے 2018 میں محتصر فارمیٹس پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہا۔آلراونڈر نے پاکستان کیلئے اپنا آخری ایک روزہ میچ 2019 کے عالمی کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف کھیلا جبکہ گزشتہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف آخری بار گرین شرٹ پہن کر ایکشن میں دیکھائی دئیے۔

 

محمد حفیظ نے مجموعی طور پر 392 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جن میں 55 ٹیسٹ،218 ایک روزہ جبکہ 119 ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔انہوں ان مقابلوں میں 12,789 رنز اسکور کئے جبکہ آف اسپن باولنگ کرتے ہوئے 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔سابق کپتان نے 2012 اور 2014 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کی۔محمد حفیظ 2017 کی چیمئپین ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔انہوں۔نے فائنل میں بھارت کیخلاف نصف سینچری اسکور کی تھی۔

 

محمد حفیظ نے کہا کہ وہ ابھی ٹی ٹونٹی کیگز کھیلتے رہیں گے۔حفیظ رواں برس پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کیرئیر کے دوران سپورٹ کرنے پر اہلخانہ،دوستوں،کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ 18 سال اپنے ملک کی نمائندگی کرنا باعث فخر ہے۔ہمیشہ اپنے ملک کی جیت کیلئے اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کی۔حفیظ نے مزید کہا کہ کیرئیر کے دوران کئی نامور کھلاڑیوں کے ساتھ یا انکے خلاف کھیلنے کا موقع ملا جو کہ یقینا ایک میرے لئے ایک فخر کی بات ہے۔

 

مستقبل میں کرکٹ کوچنگ کے سوال پر محمد خفیظ نے کہا کہ کہ اگر انکو ایسی کوئی آفر ہوئی تو وہ ضرور سوچیں گے تاہم ابھی وہ صرف فرنچائز کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے پاکستان کیلئے فتوحات حاصل کرنے پر محمد حفیظ کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button