متحدہ عرب امارات

دبئی: ہمسائیوں کو تنگ کرنے اور پولیس والوں پر تشدد کے جرم میں ایک شخص کو قید کی سزا سنا دی گئی

مدعی تیز آواز میں گانے چلا کر ہمسائیوں کو تنگ کرتا تھا، الزام

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطبق ایک مقدمے کی از سر نوع سماعت کے دوران عدالت نے ایک شخص کو اونچی آواز میں گانے چلا کر اپنے ہمسایوں کو تنگ کرنے اور تین پولیس والوں پر تشدد کے الزام میں تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مجرم کو حکم دیا کہ وہ ایک پولیس والے کی وردی پھاڑنے پر 250 درہم اور بغیر پرمٹ کے شراب نوشی کرنے پر 2 ہزار درہم جرمانہ ادا کرے۔

مجرم 42 سالہ یورپین ہے، جو طور سیلز مینیجر کام کرتا تھا، اسے گزشتہ سال اکتوبر میں 3 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ مجرم نشے کی حالت میں تھا جب اس نے پولیس والوں پر تشدد کیا۔ تین پولیس والے مجرم کے ہمسایوں کی جانب سے مدعی کے خلاف تیز میوزک کے شور کی شکایت پر وہاں پہچنے تھے۔

تاہم مدعی کے خلاف تھانہ بر دبئی میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

تاہم عدالت نے مدعی کو پولیس والوں پر تشدد، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، ہمسائیوں کو تیز آواز میں میوزک چلا کر تنگ کرنےاور بغیر پرمٹ کے شراب نوشی کے الزام میں قصورار پایا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق سزا ختم ہونے کے بعد مجرم کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button