متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں خٰاتون کو واٹس اپ پر نازیبا پیغام بھیجنے والے شخص کو 250 ہزار درہم کا جرمانہ

خلیج اردو
28 اکتوبر 2020
ابوظبہی: ایک عورت کو واٹس اپ پر توہین آمیز پیغامات بھجوانے والے شخص کو ابوظبپہی کی عدالت نے 250 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔ عرب باشندے کو یہ بھی حکم دیا گیا کہ وہ عورت کو 20 ہزار درہم کا جرمانہ بھی ادا کرے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ایک نوجوان عرب خاتون نے شکایت درج کی تھی کہ ایک شخص نے انہیں نازیبا اور توہین امیز کلمات پر مبنی واٹس اپ میسج بھیجا ہے۔

انہوں نے تحقیقات کے دوران پولیس کو وہ پیغامات دیکھائے بھی جو انہیں موصول ہوئے تھے۔ پراسیکوشن نے ملزم پر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی اقدام کا فرد جرم عائد کیا۔

ابتدائی عدالت نے حکم دیا تھا کہ ملزم خاتون کو 20 ہزار درہم کا ہرجانہ ادا کرے جس کے خلاف انہون نے اپلنٹ کورٹ میں درخواست دی جہاں ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

وفاقی قانون نمبر 5 2020 کے آرٹیکل 20 کے مطابق الکٹرانک الات یا ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جرم کرنا قابل سزا ہے۔ قانون کے مطابق کسی شخص کی توہین پر مبنی پوسٹ پر کم از کم 250 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 500 ہزار درہم کا جرمانہ عائد ہو گا جبکہ اس شخص کو جیل بھی ہو سکتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button