متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کے انسداد منشیات محکمے نے 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں پولیس کی جانب سے منشیات کی اسمگل اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈوان جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق 2021 میں ملک بھر میں پکڑی جانیوالی منشیات کا 75 فیصد صرف دبئی پولیس نے برآمد کی۔منشیات اسمگل کرنے والے ملزمان میں سے 45 فیصد گرفتاریاں دبئی پولیس نے ہی کی۔

 

دبئی پولیس کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عبداللہ الماری نے منشیات کیخلاف علاقائی اور عالمی سطح پر پولیس کے موثر اور بہترین اقدامات کو سراہا۔لیفٹننٹ جنرل عبداللہ الماری کو پیش کی جانیوالی سالانہ رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے سال 2021 کے دوران تئیس ممالک کے ساتھ مشنیات کی اسمگلنگ سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جس کے نتیجے میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 19 بڑے ڈیلرز کو گرفتار کا گیا جبکہ ہزاروں ٹن منشیات بھی برآمد کی گئی۔دبئی پولیس نے آن لائن منشیات فروخت کرنے والی 75 سے زائد ویب سائٹس کو بھی بلاک کیا

 

دبئی پولیس چیف کو بتایا گیا کہ 2021 میں انسداد امنشیات محکمے نے منشیات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے 124 مخلتف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

 

لیفٹننٹ جنرل عبداللہ الماری نے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو دیکھیں یا کہیں پر منشیات کی فروخت دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں انہوں نے شہریوں سے دبئی پولیس کی مشیات کے حوالے سے مخلتف آگاہی کی مہم میں حصہ لینے کی بھی اپیل کی۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button