متحدہ عرب امارات

دبئی: پولیس نے 58 ملین درہم کی منشیات برآمد کرلی

خلیج اردو 23 دسمبر 2021
دبئی: دبئی پولیس نے چار عرب باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 58 ملین درہم مالیت کی ساڑھے گیارہ لاکھ سے زائد کیپٹاگون گولیاں برآمد کرلیں۔انٹی نارکوٹکس کی کاروائی میں کنٹینر میں پلاسٹک کے لیموں میں چھپائی گئی گولیاں برآمد کی گئیں۔

 

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے مطابق دبئی پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کو اطلاعات ملی کہ منشیات کی ایک بڑی کھیپ متحدہ عرب امارات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مختلف انٹیلجنس معلومات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والی ایک شپمنٹ پر چھاپہ مارا گیا جس میں سے پلاسٹک سے بنائے گئے لیموں سے بھرے ڈبوں میں منشیات چھپائی گئی تھی۔دبئی پولیس کے مطابق جس ریفجیریٹر سے منشیات برآمد کی گئی اس میں تین ہزار آٹھ سو چالیس لیموں کے ڈبے تھے جن میں سے 66 ڈبوں میں جعلی لیموں چھپائے گئے تھے۔

 

دبئی پولیس نے والدین اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات کے استعمال کے حوالے سے آگاہی دیں۔
Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button