متحدہ عرب امارات

دبئی:عدالت نے جعلی سی آئی ڈٰ افسران بن کر شہری کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی

خلیج اردو

دبئی:دبئی کی فوجداری عدالت نے خود کو سی آئی ڈی افسران ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو ایشیائی باشندوں کو چھ ماہ قید اور 25 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔عدالت نے سزا پوری ہونے کے بعد دونوں افراد کو ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پولیس تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان نے جعلی سی آئی ڈی افسران بن کر ایک سرمایہ کار کی گاڑی میں منشیات جیسا مادہ رکھا۔ملزمان نے سرمایہ کار پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر چار لاکھ درہم لوٹنے کی کوشش کی۔

واقعہ مئی 2019 میں پیش آیا جب سرمایہ کار نے خود کو سی آئی ڈی افسران ظاہر کرنے والےدو افراد کی جانب سے منشیات کے الزام میں گرفتار کرنے کی دھمکی پر پولیس سے رابطہ کیا۔
سرمایہ کار کے مطابق دونوں افراد نے سڑک پر اس کو رُکنے کا اشارہ کیا اور گاڑی کی تلاشی لینا شروع کی۔ان میں سے ایک شخص نے تلاشیکے دوران پیکٹ مین بند ایک سفید مادہ نکال کر منشیات کی اسگلنگ کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس کیس میں 35 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

 

متاثرہ سرمایہ دار کے مطابق ایک ملزم نے بتایا کہ وہ پولیس میں کیپٹن ہے اور چھاپہ مارنے والی ٹیم کا سربراہ بھی ہے۔مذکورہ شخص نے سرمایہ دار کو اس تمام صورتحال میں بچانے کی آفر کی اور اس کے بدلے چار لاکھ کھ در ہم دینے کا مطالبہ کیا۔

 

سرمایہ دار شہری نے شک گزرنے پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد خصوصی پلاننگ کے ذریعے دونوں افراد کو گرفتار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button