متحدہ عرب امارات

دبئی:شاپنگ مال میں چوری کرنے والی خاتون کو قید اور پانچ ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو

دبئی:دبئی کی پولیس نے شاپنگ سے چوری کرنے والی چھیالیس سالہ یورپی خاتون کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے خاتون کو جیل بھیجنے کے ساتھ پانچ ہزار درہم جرمانے کی بھی سزا سنائی۔ مال میں سیکیورٹی پر مامور آفیسر نے خاتون کو چوری کرتے ہوئے پکڑا اور پولیس کے حوالے کیا۔

تفصیلات کے مطابق چھالیس سالہ خاتون شاپنگ مال سے کپڑے چوری کر کے جاری تھہ کہ سیکویرٹی آفیسر نے روک کر کپڑوں کی رقم کی ادائیگی بارے دریافت کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے خاتون کے بیگ کی تلاشی کے دوران چوری کئے گئے کپڑے برآمد ہوئے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے چینجنگ روم کی تلاشی لی تو وہاں سے کپڑوں  سے ہٹائے گئے ٹیگز بھی برآمد ہوئے۔

 بیگ سے چوری شدہ کپڑے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے پولیس کو بلا کر خاتون کو انکے حوالے کیا۔دوران تفتیش خاتون نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے شاپنگ مال کی پہلی منزل کے چینجنگ روم میں کپڑوں سے ٹیگز  ہٹائے جس کے بعد اس نے دوسری منزل سے بھی چند اشیا چوری کی جو سب اس نے اپنے بیگ میں چھپائی۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button